انجلینا جولی کا کینسر سے بچاؤکیلیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ
ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق سرجری کروا رہی ہوں ،اداکارہ
انجلینا جولی گزشتہ سال بھی کینسر سے بچاؤ کے لیے چھاتی کی سرجری کروا چکی ہیں۔ فوٹو: فائل
معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ سرجری کرائیں گی وہ ایسا احتیاطی طور پر کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انھیں اچھے ڈاکٹرز ملے ہیں۔ جولی کے شوہر بریڈ پٹ نے بھی ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ انجلینا جولی گزشتہ سال بھی کینسر سے بچاؤ کے لیے چھاتی کی سرجری کروا چکی ہیں۔