- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
روزانہ دو کپ انگور جگر کی صحت کے لیے مفید قرار
میساچوسیٹس: صحت مندانہ طرزِ زندگی ہمیں بڑی حد تک دائمی امراض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ ایسا اس وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے ہم اندرونی اعضاء کی حفاظت کی فکر کرتے ہیں جس کا براہ راست تعلق صحت مند غذا سے ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ غذا میں تقریباً دو پیالی انگوروں کا استعمال جگر پر موجود چکنائی کو کم کرتا ہے اور عمر دراز کرتا ہے۔
تجربات کے تواتر میں چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذائی کھلائی گئی۔ ساتھ ہی چھوٹے سے برتن میں روزانہ انگور کا سفوف بھی دیا گیا۔ نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان چوہوں کے جگر پر چربی کم تھی اور وہ اپنے ساتھی چوہوں کی نسبت زیادہ عرصہ زندہ رہے تھے۔
چکنائی سے بھرپور غذاؤں میں انگوروں کے اضافے سے اینٹی آکسیڈنٹ جینز کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اس سے قدرتی موت جلدی نہیں آتی۔
ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین جان پیزوٹو کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا انگور چکنائی سے بھرہور مغربی غذا کے اثرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں کہ نہیں۔
پروفیسر پیزوٹو کا کہنا تھا کہ تحقیق میں سامنے آنے والی تبدیلی کا تعلق انسان کی چار سے پانچ سال کی زندگی میں اضافے سے ہوگا۔
تحقیقوں کی یہ سیریز جرنل فوڈ میں شائع ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔