پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ فائنل یو بی ایل کی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی
سوئی گیس کو437 رنز کی واضح برتری حاصل،5 وکٹیں باقی،386 کے جواب میں بینک پہلی کاوش میں144 پر ڈھیر۔
سوئی گیس کو437 رنز کی واضح برتری حاصل،5 وکٹیں باقی،386 کے جواب میں بینک پہلی کاوش میں144 پر ڈھیر، یاسر شاہ کے5 شکار۔ فوٹو: فائل
َپریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں یو بی ایل کی ٹیم شکست کے دہانے پر پہنچ گئی،سوئی گیس کو437 رنز کی واضح برتری حاصل ہوگئی۔
5 وکٹیں ابھی ہاتھ میں ہیں،386 کے جواب میں بینک کی ٹیم پہلی کاوش میں صرف 144 پر ڈھیرہوگئی، یاسر شاہ نے 41 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں، مصباح الحق نے حریف سائیڈ کو فالوآن کرنے سے گریز کیا اور ٹیم نے دوسری کوشش میں5 وکٹ پر 195 رنز بنا لیے، نعیم الدین ناقابل شکست59 رنز کے ساتھ مخالف بولرز کیلیے وبال جان بنے ہوئے ہیں، وکٹ کیپر عدنان اکمل 64 رنزکے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری فائنل کے تیسرے دن یو بی ایل کی ٹیم نے6 وکٹ پر 89 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا،بقیہ پلیئرز اسکور میں صرف 55 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 144 پر پویلین لوٹ گئے، اوپنر عابد علی ففٹی مکمل کرتے ہی ہمت ہار گئے، انھیں یاسرشاہ نے خرم شہزاد کی مدد سے آئوٹ کیا۔
جمعرات کو7رنز پر ناٹ آئوٹ رہنے والے کاشف بھٹی(30) نے بھی جلد بازی میں یاسر شاہ کو وکٹ پیش کردی،کپتان عاطف مقبول(12) کو عمران علی نے آئوٹ کیا، عادل رضا بغیر کھاتہ کھولے یاسر شاہ کا پانچواں شکار بنے۔242 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ٹیم سوئی گیس کے اوپنر علی وقاص اور ون ڈائون پوزیشن سنبھالنے والے اظہر علی پہلے ہی اوور میں طارق ہارون کا نشانہ بن گئے، اس وقت تک اسکور صفر تھا، دوسرے اوپنر توفیق عمر10 کے مجموعی اسکور پر طارق ہارون کا تیسرا شکار بنے، ابتدائی تینوں بیٹسمین صفر کی شرمندگی سے دوچار ہوئے، بعدازاں مصباح الحق(34) اور خرم شہزاد(26) نے چوتھی وکٹ کیلیے 47 رنز جوڑ کر دبائو کچھ کم کیا ۔ پہلی اننگز میں 192 رنز بنانے والے نعیم الدین اور وکٹ کیپر عدنان اکمل نے اسکور مجموعے کو 195 تک پہنچا دیا ہے ، نعیم 59 اور عدنان64 رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے ، طارق ہارون کی ابتدائی 3 وکٹوں کے بعد پرنس عباس اور عادل رضا ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔