صرف 5 دن میں 50 امریکی ریاستوں میں سفر کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2022
تین امریکی دوستوں نے  5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں تمام 50 امریکی ریاستوں کا سفر طے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

تین امریکی دوستوں نے 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں تمام 50 امریکی ریاستوں کا سفر طے کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

آسٹن، ٹیکساس: تین امریکی دوستوں نے صرف 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں تمام 50 امریکی ریاستوں کا دورہ کرکے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹن کے دو دوستوں پیٹرمک کونویل اور پاویل پاشا کروشیٹوف اور منی پولس کے عبداللہ صلاح نے مل کر یہ سفر طے کیا ہے۔ تینوں دوستوں نے ورمونٹ سے یہ سفر شروع کیا تھا۔ وہ تھامس کینن اور جسٹن مورس کا ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے جنہوں نے 5 روز 16 گھنٹوں اور 20 منٹ میں 50 امریکی ریاستوں کا دورہ کیا تھا۔

تینوں دوستوں نے کار کے ذریعے اپنا سفر مکمل کیا گیا جبکہ ہوائی اور الاسکا ہوائی جہاز میں گئے کیونکہ وہاں سڑک سے جانا ممکن نہ تھا۔ لیکن دونوں نے ہی 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں اپنا سفر مکمل کیا ہے۔

پیٹرمک کونویل نے بتایا کہ یہ تجربہ الفاظ میں نہیں بتایا جاسکتا کیونکہ یہ بہت تھکا دینے والا تھا اور راستے میں بہت کچھ دیکھنے کو ملا، تاہم ہم نے طلوعِ آفتاب کے خوبصورت مناظر ضرور دیکھے تھے۔

تینوں مہم جو دوستوں نے مسلسل تین ماہ تک اس طویل ترین سفر کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے بعد اسے عملی جامہ پہنایا گیا تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔