راحت فتح علی خان کی متنازعہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ گلوکار نے شراب نوشی کر رکھی ہے

ویڈیو میں راحت فتح علی خان ایک ضعیف شخص کو اپنی جان کہتے دکھائی دے رہے ہیں(اسکرین شاٹ)

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکار کے خلاف کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک زائد العمر شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں اپنی جان کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان ضعیف العمر شخص کو کہتے سنائی دیتے ہیں کہ 'حاجی اقبال نگیبی ان کی جان اور نصرت فتح علی خان ہیں'۔
Load Next Story