لاہور میں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہل کار پر چڑھادی

اہلکار نے دودھ لے جانے والی گاڑی کو روکا تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی، ملزم گرفتار

شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

شملہ پہاڑی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل دیا، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شملہ پہاڑی کے نزدیک ڈیورنڈ چوک پر ٹریفک پولیس اسسٹنٹ محمود احمد نے دودھ لے جانے والی گاڑی کو روکا تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکار پر چڑھادی جسے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

پولیس نے ملزم ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی۔ ایس پی سٹی شہزاد خان موقع پر پہنچ گئے۔ شہید ٹریفک اسسٹنٹ کا تعلق شاہدرہ لاہور سے تھا۔
Load Next Story