ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 449 کورونا مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے

کورونا کے 158 مریضوں کی حالت نازک ہے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔




گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار872 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 449افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story