سیلاب زدگان کیلئے یو اے ای کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں
فوٹو فائل
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بھجوایا گیا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔
سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچا دی ہے جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان آئی ہے، یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچایا جائے گا۔