لاہور نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی ملزم گرفتار

ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، مفرور ملزم زوہیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے

فوٹو فائل

صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواں کوٹ میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔


خاتون سے مبینہ زیادتی نوکری کا جھانسہ دے کر کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیاہے۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او نواں کوٹ و پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان زوہیب اور طلحہ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story