کراچی اورنج لائن بس سروس 10 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان
اورنج لائن بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر
نئی بس سروس کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ ہوگا، صوبائی وزیر
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں اورنج لائن بس سروس شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: اورنج لائن منصوبے کیلئے 49 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی
صوبائی وزیر کے مطابق اورنج لائن پراجیکٹ کی 100 فی صد فنڈنگ حکومت سندھ نے کی ہے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ کراچی کے لوگوں کے لیے ایک اور تحفہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آج سے آغاز کردیا گیا ہ اور 10 ستمبر سے اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے کھول د ی جائے گی۔