سوشل میڈیا صارفین کا بالی ووڈ اداکارہ کو نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ
وڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا کا ڈھیر لگ گیا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام
ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔
معتدد پاکستانی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمارے بولر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اس کی عمر بہت کم ہے۔
انڈین صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اروشی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رشبھ پنت کیلئے نہیں بلکہ نسیم شاہ کیلئے موجود تھیں۔
some were saying she was there for hardik pandya, others were saying rishabh pant. but, yeh baaji tou bohat hi agay nikal gayi hain. 😭 https://t.co/MiEy9QvSnp
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں ۔
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے افیئر سے جڑی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں۔