ورلڈ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ بنگلا دیش نے نیپال اورافغانستان نے ہانگ کانگ کو ہرادیا
ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان نے مقررہ ہدف 2 اوورز پہلے جب کہ ویسٹ انڈیز نے 23 گیندیں پہلے ہی حاصل کرلیا۔ فوٹو؛اے ایف پی
ورلڈ ٹی 20 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7 جب کہ بنگلا دیش نے نیپال کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں ہانگ کانگ نےافغانستان کوجیت کے لئے 154 رنز کاہدف دیا۔ چِپ مین نے 38 اور وقاص نے 32 رنز بنائے۔ افغانستان نےمقررہ ہدف دو اوورز پہلے 3 وکٹوں پرپوراکرلیا۔ محمد شہزاد 68 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیپال نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تاہم جواب میں بنگلا دیش نے سولہویں اوور میں 2 کھلاڑی کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ بنگلا دیش کے انمول حق 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کے دوران انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ بیٹنگ کے دوران انگلش ٹیم کے مورگن نے سب سے زیادہ 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ ویسٹ انڈیز کے سنتوکی نے 3، کوٹریل اور رسل نے 2،2 وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 23 گیندیں پہلے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر انگلینڈ کو شکست دے۔ کرس گیل نے 38 گیندوں پر 58 ناٹ آؤٹ رنزبنائے۔