آنجہانی ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ ادا کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
یمنی شخص کو پولیس نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا، فوٹو: ٹوئٹر

یمنی شخص کو پولیس نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا، فوٹو: ٹوئٹر

مکہ مکرمہ: سعودی پولیس نے ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس شخص کی گرفتاری اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے پر عمل لائی گئی۔

پہلی بار یہ ویڈیو یمنی شخص نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں اسے احرام پہنے ایک بینر اُٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ملکہ برطانیہ کے لیے دعائے مغفرت عربی اور انگریزی زبان میں لکھی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/Majstar7/status/1569277692645711874?s=20&t=UoQi6AXT5ADmMgEtCUUcYg

ویڈیو میں مذکورہ شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ ادا کرنے مکہ پہنچا ہے اور اب مدینہ منورہ جانے کی تیاری کر رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعائر اسلام کا مذاق اُڑانا ناقابل قبول ہے۔ ایک شخص کے لیے جو اللہ اور آخری رسول ﷺ پر ایمان نہ رکھتا ہوں عمرہ کرنا درست نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے نتیجے میں سعودی پولیس نے مذکوہ شخص کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔