پاکستان میں سیلاب کے المیے کودنیا کے سامنے پیش کروں گا وزیراعظم

ان مسائل پرپاکستان کا کیس پیش کروں گا جن پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے، شہباز شریف

پاکستان میں سیلاب نے لوگوں کو مصائب میں مبتلا کردیا ہے،شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جنم لینے والے المیے اور تکالیف کو دنیا کے سامنے پیش کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔ دنیا کو پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی المیے اور مشکلات سے آگاہ کروں گا۔




انہوں نے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور دو طرفہ ملاقاتوں میں ان مسائل پر پاکستان کا کیس پیش کروں گا جن پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story