اردو میرا عشق ہے، اس کیلیے کام کرنیوالے بڑے لوگ ہیں، گلزار

عمیر علی انجم  جمعرات 20 مارچ 2014
جولوگ بھی اردوکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ، گلزار  فوٹو: فائل

جولوگ بھی اردوکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ، گلزار فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی نغمہ نگار،فلم ڈائریکٹرگلزارنے کہاہے کہ اردومیراعشق ہے میں نے آج تک جتنابھی کام کیاہے۔

وہ اس کے عشق میں مبتلاہوکرکیا ہے جب کوئی پاکستان سے مہمان آتاہے تومیں زباں کاذائقہ لینے کے لیے اسکودیرتک سنتارہتاہوں اورمحظوظ ہوتاہوں ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ جولوگ بھی اردوکی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ہمیں ملکران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے بھارتی فلم میں جتنابھی کام ہے وہ تقریبااردومیں ہی ہوتاہے میں سمجھتاہوں کہ یہ اتنی سادہ اورآسان زبان ہے کہ لوگ ہمارے کام کوباآسانی سمجھ لیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔