سونے کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 51 ہزار400 روپے تولہ ہوگئی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44057 روپے ہوگئی
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44057 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 4 سو روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1341 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44057 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 770اور دس گرام 660 روپے پر مستحکم رہی۔