ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا شیخ رشید
انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں، سابق وزیر داخلہ
مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والےبھی پشیمان ہیں، شیخ رشید (فوٹو فائل)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔
اپنے کیسزختم اورغریب ختم۔بجلی غائب گیس غائب زرمبادلہ کےذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے۔مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والےبھی پشیمان ہیں۔ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے۔چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انڈیااسرائیل سےتعلقات اور برطانیہ سےپاکستانیوں کاعنقریب ڈی پورٹ ہوناخفیہ معاہدےہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنے کیسزختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کےذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے۔ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والےبھی پشیمان ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن چکا ہے اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انڈیا اسرائیل سے تعلقات اور برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا خفیہ معاہدے ہیں۔