پی پی قیادت کا اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
اعتزاز احسن نے کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بیان دیا تھا
اعتزاز احسن کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا:فوٹو:فائل
پاکستان پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے بھی مشاورت کرلی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو پی پی پی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ن اور ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان دینے پر بیرسٹر اعتزاز احسن کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے بھی مشاورت کرلی ہے، اس ضمن میں بلاول بھٹو جلد باضابطہ حکم جاری کریں گے۔
قبل ازیں اطلاع سامنے آئی تھی کہ اعتزاز احسن کو انتظامی طورپر فارغ کرنے کے لئے صوبائی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ جس کے لیے پہلے مرحلے میں کاغذی کارروائی پوری کرنے کیلیے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
کچھ روز قبل اعتزاز احسن نے( ن) لیگ کی قیادت کے خلاف بیان میں کہا تھا کہ کوئی چھ ماہ پہلے تک یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی اور عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا۔ جنرل باجوہ نے (ن) لیگ کو مقدمات سے نکالا ہے۔