منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور
عدالت نے 19 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی متفرق درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے
وفاقی وزیر داخلہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، درخواست گزار (فوٹو فائل)
منشیات برآمدگی کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ رانا ثنا اللہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے 19 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی متفرق درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔