قومی ٹیم کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچ گئی
کپتان بابراعظم بھی فوٹو شوٹ کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے
کپتان بابراعظم بھی فوٹو شوٹ کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے (فوٹو: فائل)
ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم فوٹو کے بعد میلبرن سے برسبین پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سپورٹ اسٹاف کے ممبر عمر رشید آج رات کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کی برسبین میں ٹریننگ کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کیلیے بابراعظم اور کین ولیمسن ایک ساتھ آسٹریلیا روانہ
قبل ازیں کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان کین ولیمسن ایک ہی فلائٹ میں میلبرن پہنچے تھے جہاں آئی سی سی نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کیلئے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔