ایم کیو ایم فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے خورشید شاہ

ایم کیو ایم نے ہمیشہ مارشل لا کی حمایت کی حالانکہ اسے سمجھنا چاہئے کہ ملک و قوم کی بقا جمہوریت میں ہے، سید خورشید شاہ

ایم کیو ایم سے مذاکرات جمہوریت کا حصہ ہیں اور آج ان سے تو کل کسی اور جماعت سے بھی جمہوریت کی بقا کے لئے مذاکرات ہوسکتے ہیں، سید خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا بیان واپس لے ورنہ متحدہ کے ساتھ بیٹھے تو لگے گا ان کے مؤقف کے حامی ہیں۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے ہمیشہ مارشل لا کی حمایت کی حالانکہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ ملک و قوم کی بقا جمہوریت میں ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی دعوت کبھی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات جمہوریت کا حصہ ہیں اور آج ان سے تو کل کسی اور جماعت سے بھی جمہوریت کی بقا کے لئے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا نیا آئی جی جلد مقرر کردیا جائے گا اور عدالت کے حکم کی تعمیل ہوگی۔
Load Next Story