شاہ زیب قتل کیس شاہ رخ جتوئی کو بری کرنے پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

آپ میں سے جو نوجوان، پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں، اداکار

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی نامور اداکاروں کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

25 دسمبر 2012 کو درخشاں تھانے کی حدود میں 20 سالہ نوجوان شاہ زیب کو بہن کی شادی سے گھر واپسی پر کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔

شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ملزم نواب سجاد اور غلام مرتضیٰ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اب 10 سال کے عرصے کے بعد آج سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر جہاں عوام مایوس نظر آرہی ہے وہیں شوبز شخصیات نے بھی اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مایوس کُن قرار دیا ہے۔
Load Next Story