گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’پیر‘ کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ اعلان ٹوئٹر کی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بالآخر 'پیر' کے دن کو ہفتے کا بدتر دن قرار دے دیا۔

دنیا بھر میں زیادہ تر افراد کی چاہے وہ ملازمین ہوں یا طلبا، ہفتہ اور اتوار کے روز چھٹی کرتے ہیں۔ دو دن آرام کے بعد پیر کے روز دوبارہ معمولاتِ زندگی کا شروع ہونا لوگوں پر گراں گزرتا ہے۔

دنیا بھر میں 'پیر' کے دن کے لیے لوگوں کے ملے جلے احساسات کے پیشِ نظر گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس دن کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے یہ اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔
Load Next Story