کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بھارت نے دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روک دیا

سرکاری امیگریشن حکام کی طرف مجھے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، ثنا ارشاد

فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی پولٹزر انعام یافتہ فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو بھارت نے دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روک دیا۔

ٹویٹر پوسٹ میں ثنا ارشاد نے لکھا ہے کہ وہ پولٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نیویارک جارہی تھی لیکن دہلی ائرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روک دیا گیا۔
Load Next Story