شریف خاندان کے خلاف فلم کا نیٹ فلکس سے کوئی تعلق نہیں پروڈیوسر

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم جلد نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

فوٹو: فائل

شریف خاندان کے متعلق دستاویزی فلم 'بند دروازے کے پیچھے' کا نیٹ فلکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فلم کے پروڈیوسر مائیکل آسولڈ کے مطابق دستاویزی فلم کی پروڈکشن نیٹ فلکس کے ساتھ منسوب نہیں بلکہ یہ ایک آزادانہ پروڈکشن ہے۔

ٹوئٹر کی ایک پوسٹ میں متعدد صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان کی مبینہ "کرپشن" کے بارے میں دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story