دودھ کی بھری گاڑیوں پر کریک ڈاؤن ڈیری ایسوسی ایشن کی احتجاج کی دھمکی

دودھ فروشوں کا استحصال بند کیاجائے انتظامیہ کی کارروائی سمجھ سے باہر ہے، صدر ڈیری ایسوسی ایشن

فوٹو: ایکسپریس

شہری انتظامیہ نے ڈیری مافیا کی طرف سے دودھ کی من مانی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دودھ کی گاڑیوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیری ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کے دودھ کی گاڑیوں کو نہ چھوڑا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔

صدر ڈیری فارمر اینڈ کیٹل ایسوسی ایشن شاکر گجر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی کارروائی سمجھ سے باہر ہے،دودھ فروشوں کا استحصال بند کیا جائے۔


مزید پڑھیں: کمشنر کراچی کا دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے برقرار رکھنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ آج ہی کمشنر سے کمیٹی کی تشکیل پر گفتگو ہوئی ہے،انتظامیہ کے اس عمل سے ہزاروں لیٹر دودھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

 
Load Next Story