وزرا کی موجودگی میں اداروں کیخلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہے شیخ رشید
جب کرمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرونی دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی
اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے۔ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے۔ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔
وزراکی موجودگی میں ریاستی اداروں کےخلاف نازیبانعرےسوالیہ نشان ہیں جب کرمینل قانون بناتےہیں توانصاف کامذاق اُڑتاہےمانگےتانگےکےبیرون ملک دوروں سےکچھ امداد نہیں ملےگی زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سےکم ہورہےہیں اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےڈالر نایاب سرمیاکاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بے کار ہے۔