تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فنکار علیزے سلطان کے حق میں بول پڑے

رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ چہرہ پر آنکھ کے قریب بھی زخم موجود تھے

(فائل فوٹو)

گزشتہ روز اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کروائے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر علیزے پر تشدد کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

علیزے کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا۔ علیزے نے الزام لگایا ہےکہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story