گانا گا کر نوپارکنگ بتانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل

ٹریفک پولیس اہلکارنے مشہور گانے کی پیروڈی کرتے ہوئے نو پارکنگ کے نقصان سے متعلق بتایا

گلوگار ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو کو ہزاروں افراد لائیک اور ری ٹوئٹ کرچکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

ٹریفک پولیس اہلکار کے دلچسپ انداز میں گانا گا کر نو پارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نو پارکنگ سے متعلق منفرد انداز میں لوگوں کو آگاہ کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹریفک پولیس کا اہلکار باقاعدہ مائیک پرمشہورپنجابی گانے کی پیروڈی کرتے ہوئے لوگوں کو نو پارکنگ سے متعلق آگاہ کررہا ہے۔




ٹریفک پولیس اہلکار گا گا کر لوگوں کو بتا رہا ہے کہ اگر نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے گئے تو کرین گاڑی لے جائے گی اور واپسی میں لوگوں سے پوچھتے رہو گے کہ میری گاڑی کہاں گئی۔

بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو دیوالی کے موقع پرسامنے آئی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ لائیک اور ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔
Load Next Story