تجارتی تنازعات کے حل کا نظام موثربنایا جائے، خرم دستگیر

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 26 مارچ 2014
برآمدات کو دگنا کرنے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں، ٹی ڈیپ لاہور آفس کا دورہ۔ فوٹو: فائل

برآمدات کو دگنا کرنے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں، ٹی ڈیپ لاہور آفس کا دورہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلیے تجارتی تنازعات کے حل کے نظام کو موثر اورجامع بنایا جائے اور وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق برآمدات کو دگنا کرنے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔

وہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے لاہور آفس کے دورے اور بعد ازاں افسران سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو جدید دور کے تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انھوں نے کہا کہ تجارتی دنیا میں روز بروز نئی تجارتی تبدیلیاں ظہور پذیر ہو رہی ہیںاور نئے تجارتی اتحاد بن رہے ہیں۔

افسران اس تغیر و تبدل میں ابھرنے والے نئے تجارتی امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ وزیر اعظم میاںنوازشریف کی ہدایت کے مطابق علاقائی تجارتی روابط مستحکم کرنے کے لیے وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ ا تھارٹی آف پاکستان دن رات کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج جلد برآمد ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔