لاہورمیں9 سالہ بچی کی پرسرار ہلاکت

پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

فوٹو: فائل

نواب ٹاؤن کے علاقے میں 9سالہ بچی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 9سالہ علیشاہ اسکول سے واپس گھر آئی اور کھانا کھا کر کھیلنے لگی،تھوڑی دیر کے بعد جب بچی کی بہن کمرے میں آئی تو بیڈ کے ساتھ کھڑی چارپائی پر بچی کی لاش لٹک رہی تھی۔


رپورٹ کے مطابق بچی کے گلے میں دوپٹے سے پھندہ لگا ہوا تھا،جسم پر کسی بھی قسم کے تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے ہیں ۔

پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔
Load Next Story