میری بیٹی کو مارنے کیلئے جِم میں اتنی باڈی بنائی ہے علیزے کے والد کا فیروز سے سوال

علیزے سلطان کے والد نے بیٹی کے سابق شوہر فیروز خان سے سوال کر لیا

(فائل فوٹو)

حال ہی میں پاکستان شوبز کی اداکارہ میرا سیٹھی نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے میرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ'میں علیزے سلطان اور ان کی فیملی سے ملی ہوں الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران علیزے کے والد نے سوال کیا کہ 'مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اس نے جم میں اتنی باڈی بنائی ہے، لیکن کس لیے؟ میری بیٹی کو مارنے کے لیے؟'۔
Load Next Story