- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
صدارتی ایوارڈ یافتہ سابق کپتان و انٹرنیشنل فٹبالر علی نواز بلوچ انتقال کرگئے
کراچی: پاکستان فٹبال ٹیم کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سابق کپتان و انٹرنیشنل فٹبالر علی نواز بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی عمر 78 برس تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان فٹبال کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والے علی نواز بلوچ نے آر سی ڈی فٹبال کپ میں 1974ء سے 1980ء تک پاکستان کی قیادت کی۔ انہیں 1960ء میں برصغیر کے مشہور فٹبال کلب کلکتہ محمڈن کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل رہا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات میں امارات کلب کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی اور کوچنگ کی۔ سینٹرفارورڈ کی پوزیشن پر کھیلنے والے علی نواز بلوچ نے مختلف میچز میں ہیٹ ٹرک بھی کیں جبکہ کلکتہ محمڈن کی جانب سے امارتی ٹیم کے خلاف ان کی ٹریپل ہیٹ ٹرک یادگار ہے۔
علی نواز بلوچ کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریت کی پیشکش کی گئی لیکن وہ پاکستان آ گئے تھے۔ پی آئی اے سے منسلک رہنے والے علی نواز پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 16 برس تک نائب صدر رہے۔
حکومت پاکستان نے فٹبال کے کھیل میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں علی نواز بلوچ کو 1996ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ لیاری سے تعلق رکھنے والے علی نواز بلوچ کی جائے پیدائش کے علاقہ کی سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
دریں اثناء علی نواز بلوچ کے انتقال پر فٹبال کے حلقوں، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان سرفراز احمد، سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان اور دیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔