لاہور اغوا کی وارداتوں میں ملوث جعلی پولیس کا گروہ گرفتار
ملزمان کے قبضے سے پستول و گولیاں،5 موٹر سائیکلیں، 2 رکشہ، پولیس وردی،ہتھکڑی،25 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی
خطرناک گروہ پولیس وردی کااستعمال کرکے ناکا لگا کر بھی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتا تھا (فوٹو فائل)
صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں اغوا کی وارداتیں کرنے والے جعلی پولیس کے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اعظم قدیر اور رفیع پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے اور اس دوران شہریوں کو ہتھکڑی لگا کر مختلف مقامات پر لے جاکر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے پستول و گولیاں،5 موٹر سائیکلیں، 2 رکشہ، پولیس وردی،ہتھکڑی،25 ہزارروپے نقدی برآمد ہوئی۔ اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نقوی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کے قبضے سے لاہور پولیس کے جوان کی چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
خطرناک گروہ پولیس وردی کااستعمال کرکے ناکا لگا کر بھی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتا تھا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔