کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما کی عمران خان پر حملے کی مذمت
جمائما نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور سے مزاحمت کرنے والے نوجوان کا شکریہ بھی ادا کیا
فوٹو: فائل
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے حملے کی خبر کو خوفناک قرار دیتے ہوئے عمران خان کے محفوظ ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے۔
The news we dread...
Thank God he's okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman. https://t.co/DGoxlJGwxb
انہوں نے اس نوجوان کا عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا جس نے مسلح شخص کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔