افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کپتانی سے مستعفی

پچھلے ایک سال سے ہماری ٹیم کی تیاری ایسی نہیں تھی جو ایک کپتان بڑے ایونٹ کے لیے ٹیم سے چاہتا ہے، محمد نبی

(فوٹو: فائل)

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ٹیم کے ورلڈ ٹی 20 سُپر 12 مرحلے سے باہر ہوجانے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف صرف چار رنز سے میچ ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں محمد نبی نے کپتانی سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال سے ٹیم کی تیاری ایسی نہیں تھی جو ایک کپتان بڑے ایونٹ کے لیے ٹیم سے چاہتا ہے۔
Load Next Story