بھارت زمبابوے کیخلاف میچز غلط وقت پر ہارے شان مسعود کا اعتراف

زمبابوبے اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا، اوپنر

زمبابوبے اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا، اوپنر (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے کہ گروپ بی کے آخری میچ کی آخری بال تک قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن رہیں گے۔

ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے سے میچز ہارنے کے بعد قومی ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا ہے، بدقسمتی سے یہ دونوں میچز غلط وقت پر ہارے جس سےکھلاڑیوں پر برے اثرات پڑے۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کو شکست، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

انہوں نے کہا کہ ابتدائی دونوں شکستیں ورلڈکپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں، انہیں کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو میں نہیں، دونوں مقابلوں میں اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو اب تک چاروں میچز جیتے ہوتے، اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہوں، زمبابوبے اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔

شان مسعود نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت کر 2 پوائنٹس لیں گے، جب تک گروپ کی آخری گیند تک نہیں ہوجاتی امیدیں برقرار رہیں گی۔
Load Next Story