پی ٹی آئی مظاہرین پر حملے کا الزام درجنوں لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لیگی کارکنوں نے فائرنگ کرکے خوف پھیلایا، تشدد سے ایک شخص کی آنکھ ضائع ہوئی، الزام

حملے کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے 80 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا (فوٹو فائل)

عمران خان پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کے مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کارکنان پر حملے کے الزا م میں مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین پر حملے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 80 کارکنوں کے خلاف درج مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران لیگی کارکنوں نے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔

مقدمےکے مطابق حملہ آور لیگی کارکنوں کے تشدد سے پی ٹی آئی کے کارکن گل نواز کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے نائب صدر قدرت اللہ پٹھان کی مدعیت میں تھانہ ماموں کانجن میں درج کیا گیا ہے۔
Load Next Story