فیصل آباد سے جعل سازی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
ملزمان نے شکایت کنندگان سے فون کالز کے ذریعے 620,000 روپے ہتھیائے،پولیس
فوٹو: فائل
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل فیصل آباد نے مالی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان خود کو شکایت کنندگان کا رشتہ دار ظاہر کرتے ہوئے جعل سازی کرنے میں ملوث تھے۔
ملزمان نے شکایت کنندگان سے فون کالز کے ذریعے 620,000 روپے ہتھیائے،ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔
زیر تفتیش ملزمان میں شامل ذوالفقار، سجاد علی اور اصغر علی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔