حکومت وانتظامیہ نے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا الطاف حسین
منظم منصوبے کے تحت شہر میں اغوا برائے تاوان، چوری، بینک ڈکیتی اوردیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، الطاف حسین
عوام کو اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت خود میدان عمل میں آنا ہوگا، الطاف حسین فوٹو: فائل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں چوری، بنک ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت خود میدان عمل میں آنا ہوگا۔
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، معاشرے کے لئے ناسور اورغلاظت بن چکے ہیں لیکن افسوس کہ معاشرے کی ان غلاظتوں کو صاف کرنے اورعوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم منصوبے کے تحت شہر میں اغوا برائے تاوان، چوری، بینک ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت وانتظامیہ نے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ اپنا اور اپنے گھروالوں کا دفاع کرنا انسان کا بنیادی حق ہے اور اپنے دفاع کا حق دین اسلام اور اقوام متحدہ کا چارٹر بھی دیتا ہے لہٰذا عوام کا بنیادی فرض ہے کہ وہ جگہ جگہ ویجیلنس کمیٹیاں قائم کرکے اپنے محلے اور گھر کی حفاظت خود کریں۔