کتے کی دھوم دھام سے شادی باراتیوں نے بھنگڑے ڈالے
کتے کی شادی میں 100 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا
کتے کی شادی کے لیے مالکان نے دعوت نامے بھی چھپوائے:فوٹو:فائل
اپنے پالتو کتے سے بے انتہا پیار کرنے والے جوڑے نے کتے کی شادی خوب دھوم دھام سے کی جس میں تمام رسومات ادا کی گئیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع گروگرام شہر میں ہوئی انوکھی شادی۔ ایک جوڑے نے اپنے کتے کی شادی بالکل انسانوں کی شادی کی طرح کی جس میں شادی کے دعوت نامے بھی چھپے، آن لائن بھی لوگوں کو دعوت دی گئی اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ ایک سو زائد مہمانوں کی تواضح لذیذ کھانوں سے کی گئی۔
کتے کی مالک جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ' شیرو' کی شادی پڑوس میں رہنے والے خاندان کی ' سوئٹی' سے کی جس میں تمام روایتی رسومات ادا کی گئیں۔ کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پالتو کتوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں اور اسی لیے ان کی شادی بھی دھوم دھام سے کی۔