طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ اورائن کیپسول کی ویڈیو جاری

اوریون کیپسول کو آج صبح معیاری وقت کے مطابق دو بجے آرٹِمس اول مشن کے ساتھ خلاء میں روانہ کیا گیا

(تصویر: ناسا)

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اورائن کیپسول سے بنائی گئی زمین کی ویڈیو جاری کردی۔ اورائن کیپسول کو آج صبح مشرقی معیاری وقت کے مطابق دو بجے آرٹِمس اول مشن کے ساتھ خلاء میں روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ جس راکٹ سے اسے خلا میں داغا گیا ہے وہ اب تک طاقتور ترین راکٹ بھی ہے۔

طاقتور ترین راکٹ نظام کو اسپیس لانچ سسٹیم یا ایس ایل ایس کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے اس 4 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائے گئے مشن کو روانہ کیا گیا۔

24 سیکنڈ کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے جیسے راکٹ دور جارہا ہے، زمین چھوٹی ہوتی جارہی ہے۔

آرٹِمس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ @NASA_Orion کے چاند کے لیے #Artemis اول مشن شروع کرنے کے ساتھ ہی اسپیس کرافٹ نے ہمارے سیارے کا یہ خوبصورت منظر عکس بند کیا۔
Load Next Story