نیا آرمی چیف سیاسی گند اپنے کندھوں پہ نہیں اٹھائے گا شیخ رشید

آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا، ٹوئٹر بیان

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پہ نہیں اٹھائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیئرٹیکر کا دورانیہ بڑھوانا اور من پسند تعیناتی بھی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں مل سکتے۔
Load Next Story