ماڈل صوفیہ مرزا کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس
عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی(فائل فوٹو)
عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے۔
ایکسپریس نیو ز رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس انوار الحق پنوں نے ماڈل صوفیہ مرزا کو حراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق شوہرعمر فاروق کی ایماء پر پولیس اور ایف آئی اے انہیں حراساں کررہے ہیں۔ عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ چیلینج کررکھا ہے۔