پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

سیاسی صورتحال کے باجود پہلا میچ پروگرام کے مطابق یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ذرائع

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی منتقل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال کے باجود پہلا میچ اپنے پروگرام کے مطابق یکم دسمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم پر ہی کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ ملتان اسٹیڈیم میں نو دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کا آغاز سترہ دسمبر سے ہوگا۔


بورڈ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔

 
Load Next Story