پنجاب میں’جوائے لینڈ‘ کی نمائش کیلئے اجازت کی درخواست مسترد

فلم پروڈیوسر نے وزیر ثقافت ملک تیمور مسعود کو فلم کی پنجاب میں نمائش کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی


ویب ڈیسک November 21, 2022
جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

وزیر ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود نے ہم جنس پرستی پر مبنی فلم 'جوائے لینڈ' کے پروڈیوسر کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلم پروڈیوسر نے وزیر ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود کو فلم کی پنجاب میں نمائش کی اجازت دینے کی درخواست دی تھی۔

ملک تیمور مسعود کا کہنا تھا کہ فلم کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں، ہم معاشرے کو متنازعہ موضوعات میں نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ فلم 'جوائے لینڈ' اسلام آباد اور سندھ میں ریلیز ہو چکی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے پنجاب بھر میں فلم کی نمائش پر پابندی لگادی ہے۔

مقبول خبریں