آرمی چیف تقرری وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے، باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے، خواجہ آصف
(فوٹو: فائل)
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے تردید کے ایک گھنٹے بعد اُس وقت سمری موصول ہونے کی تصدیق کی جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمری بھیجنے کا ٹویٹ کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے تردید کے ایک گھنٹے بعد اُس وقت سمری موصول ہونے کی تصدیق کی جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمری بھیجنے کا ٹویٹ کیا۔
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ھوئ.. انشاءاللہ سمری کی PMO میں وصولی کنفرم وقت پہ کی جاۓ گی..
وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں
آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس میں موصول نہیں ہوئی، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں
سمری موصول ہونے پر اطلاع دے دی جائے گی
انہوں نے مزید کہا کہ سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے پر میڈیا کو اطلاع دے دی جائے گی۔