پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ بڑھادی گئی

بزنس رپورٹر  جمعرات 24 نومبر 2022
قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے کہا ہے کہ عوام الناس خصوصی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے 10, 50, 100 اور 1000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرواسکتے ہیں۔

قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی، وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصوّر ہوں گے اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔