روس اور یوکرین سے گندم کی درآمد پرطیب اردوان کا کردار قابل ستائش ہے وزیر اعظم

ترکیہ نے ہر مشکل وقت اور تمام عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

فوٹو ایکسپریس نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے گندم برآمد کرنے کے معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔

پی این ایس جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا دوسرا دورہ کر کے خوش ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، آج ہمارے تاریخی تعلقات کا ایک عظیم دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت اور تمام عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج متعدد تنازعات کا سامنا ہے، اگر امن سے رہنا ہے تو جنگ کیلیے تیار رہنا ہوگا'۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روس یوکرین گندم برآمد معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔
Load Next Story