- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم فیسٹیول
ممبئی: لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
فلم فیسٹیول میں دلیپ کمار کی مشہور فلموں ’آن‘، ’شکتی‘ اور ’دیوداس‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
مرحوم اداکار کی یہ تینوں یادگار ترین فلمیں ہیں جنہیں بڑی اسکرین پر دیکھ کر ادکار کے مداح ایک بار پھر اپنے پسندیدہ لمحات کو دہرا سکیں گے۔
’دلیپ کمار ہیروز کا ہیرو‘ کے عنوان سے دلیپ کمار فلم فیسٹیول 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول بھارتی سینما کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو بڑی اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے ایک ناقابلِ یقین موقع ہو گا۔
اس موقع پر دلیپ کمار کی ان تینوں فلموں کو 20 شہروں کے 30 سے زائد سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا۔
دلیپ کمار گزشتہ برس جولائی میں انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔